بحریہ ٹائون کی فلاحی ٹیموں کا تھر کے سکولوں اور پانی کے ذرائع کا سروے

بحریہ ٹائون کی فلاحی ٹیموں کا تھر کے  سکولوں اور پانی کے ذرائع کا سروے

کراچی (پ ر) بحریہ ٹائون کی رفاہی ٹیمیں تھر پارکر ریلیف آپریشن کے دوران چیئرمین  بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین کی خصوصی ہدایات پر علاقے کے سکولوں اور پانی کے موجودہ اور متوقع ذرائع کا بھی سروے کر رہی ہے اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے سیکرٹری ایجوکیشن سندھ نے تھرپارکر کے آٹھ اور عمر کوٹ کے آٹھ سکولوں کو سروے کے لئے بحریہ ٹائون انتظامیہ کے حوالے کیا بحریہ ٹائون کے ذرائع کے مطابق بحریہ ٹائون تھرپارکر کے علاقے میں 500 سکولوں کی سرپرستی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔