آملہ، دمہ، برابکائٹس وغیرہ کا موثر علاج ہے: طبی ماہرین

لاہور (پ ر) آملہ درمیانے قد کا ایک خوبصورت پودا ہے طبی نقطہ نظر سے آملہ کا پھل بہت اہمیت کا حامل ہے وٹامن سی کی بہتات رکھنے کی وجہ سے آملہ ذیابیطس پر قابو پانے میں بہت موثر ہے آملہ کے پھل کا مربہ دل و دماغ اور بصارت کے لیے بہت مفید ہے۔ آملہ اسہال اور پیچش کے روکنے میں موثر خیال کیا جاتا ہے آملہ ایک موثر ٹانک ہے یہ بالوں کی نشوو نما میں اضافہ کرنے کے ساتھ ان کی قدرتی رنگت کو بھی برقرار رکھتا ہے۔ آملہ سانس کی بیماریوں مثلاً دمہ، برابکائٹس وغیرہ کا موثر علاج ہے۔