روئی کے بھائو میں فی من 200روپے کی کمی: ہفتہ وار رپورٹ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طورپر مندی کا رجحان رہا، کاروباری حجم میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ریکارڈ کی گئی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کم کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 7500 روپے کے بھائو پر بند کیا۔ صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھائو فی من 6500 تا 7800 روپے رہا جبکہ پھٹی کا بھائو بھی فی 40 کلو 2800 تا 3500 روپے رہا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ حکومت نے روئی کی درآمدی ڈیوٹی میں 9 فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا ہے کہ اس کے بعد ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز مالکان نے مقامی مارکیٹ سے روئی کی خریداری سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ گو کہ ملز مالکان اس وجہ سے پریشان ہیں کہ 8 جنوری سے عمل میں آنے والی ٹیکس رعایت کے متعلق ایس آر اوتاہم جاری نہیں کیا گیا