سونے کی قیمت میں استحکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہفتہ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1335ڈالرسے گھٹ کر1332ڈالر ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں باالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت57000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت48857روپے پرمستحکم رہی ۔