پاکستان کوٹنگ شو کا دوسرا روز، ملکی وغیر خریداروں کی زبردست دلچسپی
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور کے ایکسپو سینٹر میں جاری پاکستان کوٹنگ شو2017کے دوسرے روز بھی نمائش کنندگان کی جانب سے جدید ترین ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی جبکہ دوسرے روز بھی نمائش میں لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تیسری مرتبہ لاہور میں ہونے والے اس شو میں کوٹنگ،پینٹس اور کیمیکل انڈسٹری ماہرین کی جانب سے زبردست رسپانس دیکھا جا رہا ہے ۔پاکستان کوٹنگ شو اور بی ٹو بی میڈیا کی جانب سے اس ایونٹ کا انعقاد سالانہ بنیاد پر کیا جاتا ہے جس کا مقصد متعلقہ انڈسڑی کو مصنوعات کی تشہیر کے ساتھ ساتھ بزنس ٹو بزنس پلیٹ فارم بھی مہیا کرنا ہے ،لاہور ایکسپو سینٹر میں جاری یہ شوہفتہ کو ختم ہوجائیگا۔اس سالانہ کوٹنگ شو میں پاکستان کی کوٹنگ انڈسٹری کی موجودہ پراڈکٹس کے ساتھ ساتھ نئی ٹیکنالوجیز اور تخلیقات کی نمائش کی جارہی ہے۔اس شو میں مینو فیکچررز، فارمولیٹرز، سپلائرز،ڈسٹری بیوٹرز،ٹریڈرز،اسٹاکسٹ،ڈیلرز،پروسیس انجینئرزاور پینٹ سے وابستہ کوالٹی منیجرز شریک ہیں،اس شو میں پیکیجنگ،پرنٹنگ،فیبریکیشن اور کیمیکل انڈسٹری میں استعمال ہونے والے Resins اور Solvents, پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ،شو میں پاکستان کے ساتھ ساتھ غیر ملکی خریداروں کی بڑی تعداد کی شریک ہے ۔ یہ شو مصنوعات کی وسیع ورائٹی کیلئے ون اسٹاپ شاپ ہے جہاں پینٹ،پاؤڈر کوٹنگ،سرفیس کوٹنگ سمیت دیگر مصنوعات دستیاب ہیں اور خریدار اپنی ضروریات کے مطابق خام مال ،تیار مصنوعات،مشینری،آلات،ٹیکنیکل لنسلٹنسی خدمات سے استفادہ کرسکیں گے۔