لاہور ہائیکورٹ: محکمہ آبپاشی درجہ چہارم کے 70ملازمین کو تاحکم ثانی کام کرنیکی اجازت
لاہور (وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ آبپاشی کے درجہ چہارم کے 70ملازمین کو تا حکم ثانی کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی ملتوی کر دی ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ کے روبرو ملازمین کی جانب سے محمد عارف گوندل اور صفدر کسر ایڈووکیٹس نے عنصر علی بنام سیکرٹری آبپاشی کیس میں فریق بننے کی استدعا کی گذشتہ روز دوران کیس کی سماعت میں ملازمین کی جانب سے ان کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ 70ملازمین کی بھرتی کو پٹشنر نے عدالت میں چیلنج کی تھا کونسل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ پٹشنر کے کیس کی سماعت کے دوران محکمہ آبپاشی بھرتیاں میرٹ پر ہونے کی رپورٹ پیش کرچکا ہے۔