حکومت سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے: لاہور چیمبر

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر ظفر اقبال چودھری سینئر نائب صدر اعجاز اے ممتاز اور نائب صدر فیصل اقبال شیخ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے کیونکہ تھرمل ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے معاشی مشکلات کا باعث بن رہی ہے ۔