ایل جی کی عالمی مہم لائیو بارڈریس کا کامیاب تجربہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) کنزیومر الیکٹرونکس میں ایک عالمی لیڈر اور ٹیکنالوجی موجد ایل جی الیکٹرونکس (ایل جی) اپنے حالیہ لائیو بارڈر لیس عالمی مہم کیلئے دنیا بھر سے کثیر تعداد میں اینٹریز کا تجربہ حاصل کر رہا ہے ایل جی نے اب تک دنیا بھر سے 15,000 ایسی تجاویز وصول کی ہیں جس میں لوگ لائیو بارڈرلیس کے لئے انتہائی اصل تصور پیش کر رہے ہیں مہم کی ویڈیو جس کا عنوان ڈرامیٹک چپ منک ہے یو ٹیوب پر اعلیٰ رینکنگ حاصل کرنے کے ساتھ اسے 925,000 افراد نے دیکھا لائیو بارڈرلیس مہم کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ لوگ زمین کے اصل سفر کو ترجیح دیں گے ایس ےشخص جس کی ایل جی کے لائیو بارڈرلیس تصور کے سفر کے بارے میں تجویز عوام اور ججوں کے ایک پینل کے معیار پر پورا اترتی ہے دنیا بھر کے سفر کے بزنس کلاس ٹکٹس جیتنے کے ساتھ 80 دن کے اس سفر کیلئے ایک لاکھ ڈالرز بھی حاصل کرسکے گا۔ سی ای او کی وان کم نے کہا کہ آج تک حاصل ہونے والی اینٹریز انتہائی اعلیٰ معیار کی ہیں۔