کشن گنگا کیس‘ حکمران مستعفی ہو جائیں: ابراہیم مغل

لاہور (سپیشل رپورٹر) ایگری فورم پاکستان نے الزام لگایا کہ وزیراعظم کے خصوصی مشیر کمال ماجد اللہ کی ملی بھگت کے نتیجے میں پاکستان کو عالمی ثالثی عدالت میں کشن گنگا کیس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چئیرمین ایگری فورم محمد ابراہیم مغل نے کہا کہ حکومتی ایوانوں میں بیٹھے بھارتی ایجنٹوں نے اپنے آقاﺅں کو خوش کرنے کے لئے پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کو ناقابل فراموش غلطی اور اس قدر بڑے قومی نقصان پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ دوہری شہریت والے ان وزیروں اور مشیروں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جو سرکاری ایوانوں میں بیٹھے قوم کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔