کراچی سٹاک مارکیٹ تیز‘ 100 انڈیکس 17900 کی تاریخی نفسیاتی حد عبور کر گیا‘ لاہور میں مندا

کراچی سٹاک مارکیٹ تیز‘ 100 انڈیکس 17900 کی تاریخی نفسیاتی حد عبور کر گیا‘ لاہور میں مندا

کراچی (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) ایک روزہ مندے کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کراچی سٹاک مارکیٹ زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 17900 کی تاریخی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس 129.36 پوائنٹس اضافے سے 17947.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 359 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 172 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ 150 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 37 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر سرمایہ کاری مالیت میں 27 ارب 13 کروڑ 8 لاکھ 39 ہزار 758 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 44 کھرب 72 ارب 33 کروڑ 5 لاکھ 80 ہزار 679 روپے ہو گئی۔ دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میں مندا رہا۔ مجموعی طور پر 109 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 27 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 19 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 63 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 36.00 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 4290.84 پر بند ہوا۔ 41 لاکھ 72 ہزار 300 حصص کا کاروبار ہوا۔