میٹرو بس منصوبہ کی کامیابی پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد

میٹرو بس منصوبہ کی کامیابی پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد

لاہور (کامرس رپورٹر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران محمد اشرف بھٹی نے میٹرو بس سروس کی کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی معیار کا یہ منصوبہ قلیل مدت میں پایہ¿ تکمیل کو پہنچا۔ لوگوں کو معیاری اور جدید سفری سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے مزید کہا یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت عوام میں دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔