مرکنٹائل ایکسچینج: گندم‘ چاول اور پام آئل مہنگے

مرکنٹائل ایکسچینج: گندم‘ چاول اور پام آئل مہنگے

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گذشتہ روز 16442 لاٹ کے سودے 3 ارب 92 کروڑ 94 لاکھ 90 ہزار 8 سو 74 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل‘ پام آئل‘ چاول اور گندم کی قیمت میں اضافہ جبکہ چاندی سونا اور چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام تک ایک بیرل خام تیل کی قیمت 97.45 ڈالر‘ چاندی 29.243 ڈالر اونس‘ سونا 1592.5 ڈالر اونس‘ 10 گرام سونے کی قیمت 50937 روپے‘ ایک تولہ سونے کی قیمت 61409 روپے‘ 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3349 روپے‘ ایک من پام آئل کی قیمت 4325 روپے‘ ایک کلو چینی کی قیمت 43.82 روپے اور 100 کلو گندم کی قیمت 3425 روپے پر بند ہوئی۔