صدر زرداری تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں: سہیل ملک

صدر زرداری تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں: سہیل ملک

لاہور (پ ر) پیپلز ٹریڈرز سیل کے صدر ملک سہیل نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے ثابت کر دیا کہ وہ تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دیا۔ عوام کے حقوق جمہوریت کی خاطر قائد جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو‘ شہید بینظیر بھٹو نے اپنی قربانیوں کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ رقم کی۔ آج الحمدللہ پی پی پی کے پرستار چاروں صوبوں میں موجود ہیں جو اس پارٹی سے دلی طور پر پیار کرتے ہیں۔