سلیم مانڈوی والا نے وزیر خزانہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سلیم مانڈوی والا نے وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وزیر خزانہ نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وزارت خزانہ کے سینئر افسروں سے ملاقات کی۔ سیکرٹری خزانہ اور دوسرے افسروں نے وزیر خزانہ کو معاشی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔