سردار نسیم کا صوبائی الیکشن لڑنے کا اعلان

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد لطیف کے مقامی آفس بادامی باغ میں کارکنان مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران کارکنوں کے اصرار پر صدر شہباز شریف سیکرٹریٹ چیئرمین چیف م نسٹر شکایات سیل ایجوکیشن سردار محمد نسیم نے صوبائی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا کارکنوں نے خادم پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ بحالی جمہوریت میں اہم کردار پر سردار نسیم کو صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ اجلاس میں p137-138 کے کارکنوں نے شرکت کی۔