ایل پی جی کی قیمتوں میں پندرہ روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک سو ستر اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں چھ سو پچاس روپے کی کمی ہوئی ہے

خبریں ماخذ  |  کامرس رپورٹر
ایل پی جی کی قیمتوں میں پندرہ روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک سو ستر اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں چھ سو پچاس روپے کی کمی ہوئی ہے

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی اور حیدر آباد میں نئی قیمت ایک سو پندرہ روپے فی کلو،صادق آباد ،رحیم یارخان،بہاولپور،ملتان ،ڈی جی خان اور ساہیوال میں قیمت ایک سو بیس روپے،لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،سرگودھا،جہلم اور گجرات میں ایک سو پچیس، اسلام آباد،راولپنڈی اور مری میں ایک سو تیس جبکہ فاٹا،گلگت بلتستان اور آزداکشمیر میں قیمت ایک سو پینتیس روپے فی کلو ہو گئی ہے۔