خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر) سردی کی شدت کے ساتھ گرم میوہ جات کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔گزشتہ سال کی نسبت اس سال گرم میوہ جات کی قیمتوں میں 50سے 80 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ مونگ پھلی 150سے200روپے،بادام400سے700روپے،اخروٹ 250روپے سے 400روپے کلو ،کاجو ایک ہزار سے 2ہزار روپے اور چلغوزہ 3ہزار روپے سے 4ہزار روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے ۔دکاندار منافع خوری کر رہے ہیں جس کا ضلعی انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہئے ۔