آلو کی برآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کیے جانے کا امکان
کراچی (این این آئی) مقامی مارکیٹ میں آلو کی قیمتوں میں کمی کے بعد آلو کی برآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کئے جانے کا امکان ہے، ای سی سی کے اجلاس میں آج فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں آج ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آلو کی برآمدات پرعائد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا معاملہ زیربحث لایا جائے گا۔