سٹیٹ بینک نے آئوٹ رائٹ پرچیز بولی منظور کرلی
کراچی (سٹاف رپورٹر) سٹیٹ بینک نے آئوٹ رائٹ پرچیز کے لئے 31 ارب 67 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بولی منظور کرلی۔ مرکزی بینک سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک نے جی آئی ایس کے آئوٹ رائٹ پرچیز کے لئے اوپن مارکیٹ آپریشن منعقد کیا جس کے تحت جی آئی ایس 9 ایشو کے لئے دی جانے والی بولی 31 ارب 67 کروڑ 50 لاکھ روپے منطور کر لی گئی۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 105.2105 سے 104.8075 کے حساب سے 33 ارب 70 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 12 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 11 بولی دہندگان کی بولی منظور کر لی گئی۔ مرکزی بینک نے مجموعی پیش کردہ رقم 104.8105 کی کٹ آف پرائس مقرر کی تھی جو کہ 21 ارب 50 کروڑ روپے تھی جس میں سے 19 ارب 97 کروڑ 50 لاکھ روپے پرو ریٹا بیسس پر منظور کئے گئے۔