سام سنگ 2014 IFA میں سمارٹ آفس پلیٹ فارم متعارف کرائے گا
لاہور( پ ر) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے 2014 IFA میں اپنے نئے سمارٹ آفس پلیٹ فارم اور جدید ترین کثیر المقاصد پرنٹرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سلسلے میں سام سنگ انتظامیہ 4 ستمبر کو جرمنی کے درالحکومت برلن میں پریس کانفرنس کے دوران اپنی نئی مصنوعات متعارف کروانے کا باضابطہ اعلان کرے گی ۔