پانامہ فیصلے کے بعد سٹاک مارکیٹ مزید تیزی 100 انڈیکس میں 1140 پوائنٹس اضافہ
کراچی (مارکیٹ رپورٹر+ ایجنسیاں) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پانامہ فیصلے کے بعد زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس 1140.08پوائنٹس اضافہ پر 11بالائی حدود عبور ہو کر 47600 کی حد سے بڑھ کر48743.56کی ریکارڈ حد پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 84ارب روپے سے زائد اضافہ رہا۔ ابتدائی اوقات میں گیس‘ کمیونیکیشن ‘سیمنٹ‘ سٹیل، فرٹیلائزر سیکٹر کے حصص کی خریداری کے اچھے اثرات پر 100 انڈیکس 762.38پوائنٹس اضافہ پر49505.96کی بلند حد تجاوز کر چکا تھا۔ ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1800 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 395کمپنیوں تک رہا جس میں 320کمپنیوں میں اضافہ‘ 64 میں کمی اور11 میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 94کھرب 21ارب 19کروڑ 75لاکھ 13ہزار396روپے سے بڑھ کر96کھرب 5ارب 69کروڑ 22لاکھ 78ہزار 724روپے ہو گئی۔