پاکستانی سٹاک ایکسچینج میں مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی

پاکستانی سٹاک ایکسچینج میں مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز 100 انڈیکس 1856.00 پوائنٹس کے اضافے سے مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کی حصص کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے پر چھوٹے سرمایہ کاروں نے بھی مارکیٹ میں دوبارہ آ کر اپنے پسندیدہ حصص کی خریداری میں دلچسپی بڑھا دی جس کی اطلاع کے بعد چھوٹے سرمایہ کاروں کو خاصا حوصلہ ملا۔ مارکیٹ کے بیشتر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح بیرونی سرمایہ کاروں کی آمد جاری رہی تو نہ صرف چھوٹے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی بلکہ مارکیٹ چھوٹے سرمایہ کاروں کیلئے معاون و مددگار ثابت ہو گی۔دریں اثناء رواں سال کے دوران مارکیٹ میں سب سے زائد انڈیکس میں اضافہ رہا۔