کراچی اور لندن کے درمیان پی آئی اے کا یومیہ سروس چلانے کا اعلان
لاہور (خبر نگار) پی آئی ا ے کراچی سے لندن کے درمیان25 اپریل سے روزانہ پرواز کی سہولت کا آغاز کر رہی ہے۔ بدھ اوراتوار کو کراچی سے براہ راست پروازیں روانہ ہو ا کریں گے جبکہ با قی دنوں میں لاہور اور اسلام آباد سے سہولت کے ساتھ رابطہ پروازوں کے ذریعے لندن کیلئے پروازیں روانہ ہوا کریں گی۔کراچی سے لندن براستہ لاہور اور اسلام آباد کی پروازوں کیلئے 27 مئی سے پہلے خریدی جانے والی ٹکٹوں پر خصوصی15 فیصد رعایت ہو گی اور یہ ٹکٹ اس سال کے اختتام تک استعمال ہو سکیں گے۔