گندم خریداری الیکٹرانک مانیٹرنگ کی جائیگی: بلال یٰسین

گندم خریداری الیکٹرانک مانیٹرنگ کی جائیگی: بلال یٰسین

لاہور (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی ہدایات پر رواں سیزن کے دوران پنجاب بھر سے 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس پرحکومت پنجاب 130، ارب روپے خرچ کرے گی۔اس سلسلے میں خریداری مراکز پر گندم کے کاشتکاروں کو ہرممکن سہولیات یقینی بنائیں گے۔ الیکٹرانک مانیٹرنگ کی جائیگییہ بات صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران بتائی ۔ سیکرٹری فوڈ پنجاب ڈاکٹرپرویز احمد خاں ، صوبائی وزیر خوراک نے گندم کی خریداری کے لئے حکومت پنجاب کی پالیسی کے نمایاں پہلوئوں سے آگاہ کرتے کہا کہ کاشتکاروں میں باردانہ کی شفاف تقسیم کویقینی بنایا جائے گا جبکہ خریداری سنٹرزیر کاشتکاروں کے بیٹھنے وآرام کے لئے سایہ دار جگہ،پینے کا ٹھنڈا پانی،ریونیوسٹاف کی موجودگی کویقینی بنایا گیا ہے۔