کراچی سٹاک مارکیٹ تیز، سرمایہ کاری میں 11 ارب روپے سے زائد اضافہ، لاہور میں مندا

کراچی سٹاک مارکیٹ تیز، سرمایہ کاری میں 11 ارب روپے سے زائد اضافہ، لاہور میں مندا

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر + نیوز رپورٹر) کراچی سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای 100انڈیکس کی 33300کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔ سرمایہ کاری مالیت میں11 ارب روپے سے زائد کا اضافہ، کے ایس ای 100انڈیکس69.91 پوائنٹس اضافے سے 33304.64 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روز مندی کا رجحان رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 37.23 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5601.93 بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 14 لاکھ 34 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔