چینی تعاون سے پاکستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: عثمان منان شیخ

چینی تعاون سے پاکستان میں ترقی  کا نیا دور شروع ہوگا: عثمان منان شیخ

لاہور (خبر نگار) بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر عثمان منان شیخ نے چین کی صدر کی پاکستان آمد پر خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر کا دورہ سے پاکستان میں اربوں روپے کے معاہدے ہو رہے ہیں اور پاکستان میں ترقیاتی کاموں سے خوشحالی کا آغاز ہو گا وزیراعظم وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں چین کے ساتھ بجلی سڑکوں میٹرو بس اور دوسرے منصوبوں پر معاہدے کئے جائیں گے پاکستان میں آئندہ تین سے چار سال میں ہر طرح ترقیاتی کاموں کا جال پھیلانا شروع ہو جائے گا۔