ریلوے 15مئی سے کراچی‘اسلام آباد بزنس ٹرین چلائے گی

ریلوے 15مئی سے کراچی‘اسلام آباد بزنس ٹرین چلائے گی

کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے 15مئی سے اسلام آباد‘کراچی اور کراچی سے اسلام آبادائیر کنڈیشنڈ بزنس ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے ۔اعلامیہ کے مطابق ٹرین میںکھانا‘ ناشتہ‘چائے ‘انٹرنیٹ اور روزنامہ مفت ملیں گے جبکہ ٹرین کا کرایہ فی کس 5ہزار روپے ہوگا ۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرین روزانہ کراچی کینٹ سے 21بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی جبکہ دوسرے دن مرگلہ ریلوے سٹیشن پر 20بجکر 45 منٹ پر پہنچے گی اور ٹرین اسلام آباد سے 15بجکر 15منٹ پر روانہ ہوگی اور اس کے دوسرے روز 14بجکر 30منٹ پر کراچی پہنچے گی۔