بجلی کی طلب میں اضافے کے پیش نظر نیپرا نے ریشماں پاور جنریشن پلانٹ کو لائسنس جاری کردیا

بجلی کی طلب میں اضافے کے پیش نظر نیپرا نے ریشماں پاور جنریشن پلانٹ کو لائسنس جاری کردیا

اسلام آباد(آئی این پی)نیپرا نے ریشماں پاور جنریشن پلانٹ کو لائسنس جاری کر دیا۔ مذکورہ پلانٹ 97 میگا واٹ کا ہے اور فرنس آئل پر چلے گا۔ نیپرا حکام کے مطابق ریشماں پاور جنریشن پلانٹ کو لائسنس ملک میں بجلی کی طلب کو دیکھتے ہوئے جاری کیاگیا۔ کوئلے اور ایل این جی کے پاور پلانٹس میں 24 سے 36 ماہ کا وقت درکار ہو گا۔