آئندہ ماہ پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل سستا جبکہ مٹی کا تیل اور ہائی اوکٹین مہنگا ہونے کا امکان

 آئندہ ماہ پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل سستا جبکہ مٹی کا تیل اور ہائی اوکٹین مہنگا ہونے کا امکان

یمن تنازع کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی گئی، ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ سرسٹھ پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے اکیس پیسے فی لیٹر کمی ہو گی، ہائی آکٹین کی قیمت میں سات روپے بیس پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے،جبکہ مٹی کا تیل ایک روپیہ ساٹھ پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل دو روپے پینتیس پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گا،
.
.