اضافی ذخائر ٹھکانے لگانے کا منصوبہ تیار: 5 لاکھ ٹن گندم، عالمی منڈی سے کم قیمت پر انڈونیشیاء کو برآمد کرنیکا فیصلہ

 اضافی ذخائر ٹھکانے لگانے کا منصوبہ تیار: 5 لاکھ ٹن گندم، عالمی منڈی سے کم قیمت پر انڈونیشیاء کو برآمد کرنیکا فیصلہ

کراچی (کامرس رپورٹر) حکومت نے گندم کے اضافی ذخائر ٹھکانے لگانے کی ترکیب سوچ لی۔ انڈونیشیا کو عالمی منڈی سے کم قیمت پر پانچ لاکھ ٹن گندم برآمد کی جائے گی۔ ملک میں گندم کا اضافی ذخیرہ ہونے کے باعث اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے صوبوں کو دس لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی لہٰذا گندم کے اضافی ذخیرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے حکومت نے برآمدی قیمت دو سو ساٹھ ڈالر فی ٹن سے کم کر کے دو سو چالیس ڈالر فی ٹن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس قیمت پر پانچ لاکھ گندم انڈونیشیا کو برآمد کی جائے گی، ڈھائی لاکھ ٹن گندم کی پہلی شپمنٹ مئی جون کے درمیان روانہ کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش نے بھی پاکستان سے تین لاکھ ٹن گندم کی درآمد میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔