حکومت ٹیکنالوجی کی مدد سے ای گورنسز ، ایکو سسٹم کو فروغ دے، عرفان وہاب خان
کراچی (کامرس رپوٹر) ای کامرس گیٹ وے کی جانب سے کراچی میں منعقدہ آئی ٹی سی این ایشیا 2017 کے افتتاحی اجلاس کے دوران ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ملک میں فعال کنکشن کی تعداد تقریبا140 ملین ہے لیکن صارف تک رسائی کا اصل تناسب تقریبا 50 فیصد آبادی ہے۔ٹیلی نار بلوچستان، فاٹا اور شمالی علاقوں تک کوریج میں مزید اضافہ کررہا ہے ، تقریبا 45 فیصد عوام ڈیٹاپر موجود ہیں جبکہ تقریبا 134 ملین افراد کا ڈیٹاہی موجود نہیں۔ہم ہر شہری کو انٹرنیٹ فراہم کرنا چاہتے ہیں،ملک کی 65 فیصد سے زائد آبادی دیہی پاکستان میں رہتی ہے اور ان تکنیٹ ورک فراہم کرنا ایک حقیقی چیلنج ہے۔ہم نے تجویز کیا ہے کہ پانچ مراکز میں ڈیجیٹل انکلوڑن اور سہولیات کا جال بچھایا جائے جبکہ ہماری پہلی ترجیح ہے کہ تمام مراکز تک براڈ بینڈ کی سہولت فراہم کی جائے ، انہوں نے کہا کہ یونیورسل سروس فاو¿نڈیشن (یو این ایف) کا فائدہ اٹھانے اوور نیٹ ورک کی بہتری کے لیے سبسڈی فراہم کی جائے اور ہینڈ سیٹ کی لاگت میں کمی کی جائے۔ تاہم آخر میں عرفان وہاب خان نے کہاہماری توجیحات میں ای ہیلٹھ، ای ایجوکیشن، ای زرات شامل ہیں جبکہ حکومت کو چاہیے ٹیکنالوجی کی مدد سے ای گورنسز ، ایکو سسٹم کو فروغ دیا جائے جس کی مدد سے وزیر اعظم پاکستان ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کی ازخود نگرانی کریں تاکہ ملکی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔