پاکستان مارکیٹ میں تیزی کا رحجان ، انڈیکس میں 411 پوائنٹس سرمایہ میں 72 ارب سے زائد کا اضافہ
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید411.85 پوائنٹس کے اضافے سے 43253.26 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں72 ارب56 کروڑ10 لاکھ 60 ہزار452 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ خرید و فروخت میں 10کروڑ47 لاکھ 82 ہزار 890 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم تجارتی حجم میں3 ارب76 کروڑ52 لاکھ739 روپے کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پی ایس ایکس میںتیزی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 43200 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے411.85 پوائنٹس کے اضافے سے 43253.26
پوائنٹس پر بند ہوا کے ایس ای 30 انڈیکس 228.62 پوائنٹس کے اضافے سے 22246.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 250.50 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں759.71 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ مزیدبرآں مارکیٹ میں مجموعی طور پر391 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 271 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،108 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی رفحان میز ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 225.59روپے کے اضافے سے 7486.30 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی103.33 روپے کی تیزی سے 13000 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی کالگیٹ پالمولیو ایکس ڈی اور شپہائر فائبر کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ مجموعی طور پر21 کروڑ85 لاکھ 70ہزارحصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم11 ارب 26 کروڑ31 لاکھ 56 ہزار111 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل88 کھرب 93 ارب 37 کروڑ 4 لاکھ 35 ہزار 815 روپے سے بڑھ کر 89 کھرب 65 ارب 93 کروڑ 14 لاکھ 96 ہزار 267 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 116 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 10 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 5کروڑ39 لاکھ 53 ہزارحصص کا کاروبار ہوا۔