دنیا کی سب سے بڑی فرنیچر کمپنی زوزاﺅ میں اسٹور تعمیر کریگی
نینگ(آئی این پی)دنیا میں فرنیچر کے بڑے کاروباری ادارے آئی کے ای اے نے چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر زوزاﺅ میں سٹور تعمیر کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں زوزاﺅ اقتصادی اور ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ زون میں سٹور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا ہے۔توقع ہے کہ آئندہ سال موسم سرما میں سٹور کی تعمیر مکمل ہو جائیگی اور اس کاافتتاح کر دیا جائیگا ، سٹور 4.6ہیکٹر رقبے پر مشتمل ہو گا جبکہ تعمیراتی ایریا 3.5ہیکٹر ہو گا ، توقع ہے کہ اس سٹور سے ہوئی ہائی اقتصادی زون کے 120ملین افراد فائدہ اٹھا سکیں گے ، آئی کے ای اے دنیا کا سب سے بڑا فرنیچر کا تھوک فروش کاروباری ادارہ ہے ، اس کے پاس اس وقت کن ہوانگ ڈاﺅ شہر کے علاوہ دیگر مقامات پر 24سٹور ، 2پک اپ اور کئی آرڈر وصول کرنے کے پوائنٹ ہیں ۔