پی ایس او نے اپنے کاروبار کو فروغ دیتے ہوئے لاہورکے قلب میںنئی ریٹیل سہولت کا افتتاح کردیا
لاہور (پ ر) ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی (PSX: PSO) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر شیخ عمران الحق نے پی ایس او کی صارف مرکوز حکمت عملی پر مبنی نئے وژن کے تحت لاہور میں قائم ہونے والے جدید سہولتوں سے آراستہ ریٹیل فیول سٹیشن کا افتتاح کیا۔ نئے وژن کے مطابق قائم ہونے والا آئوٹ لیٹ M/S Coral Gas لاہور کے اہم
علاقوںمیں سے ایک جیل روڈ پر صارفین کی فیول اور نان فیول ضرورتوں کو پورا کرے گا۔ یہ فیول اسٹیشن پنجاب کے صوبائی دارلحکومت کی کمرشل سرگرمیوں کے مرکز میں واقع ہے جس کے اردگرد اہم سرکاری دفاتر، کاروباری ادارے، معروف تعلیمی ادارے، مصروف طبی مراکز، اہم میڈیا ہائوسز اور متعدد تفریح اور کھیلوں کے مراکز قائم ہیں۔