جرمن مالیاتی ادارے کے وفد کی چیئرمین واپڈا سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
لاہور(نیوزرپورٹر)جرمن مالیاتی ادارے کے ایف ڈبلیو(KfW) کے تین رکنی وفد نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) سے واپڈا ہائوس میں ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی ڈویژن چیف انفراسٹرکچر اینڈ فنانشل سیکٹر ڈاکٹر فرینک البرٹ کررہے تھے۔ ملاقات کے دوران پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں واپڈا کے منصوبوں کی فنانسنگ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ پانی اور پن بجلی کے منصوبوں کی تعمیر میں مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ کے ایف ڈبلیو سمیت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی معالی معاونت بھی بہت اہم ہے۔