برکی اور صدر میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،10لاکھ کے ڈی ٹیکشن بل چارج کئے
لاہور (نیوز رپورٹر) سپرنٹنڈنٹ انجینئر پانچویں سرکل رمضان بٹ کی تشکیل کردہ ایکسئین کینٹ محمد مزمل اور ایس ڈی او گلامثبت ٹاﺅن فیضان بٹ نے بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا صدراور برکی کے علاقے سمیت پھلروان گاﺅں میں ڈائریکٹ بجلی چوری پکڑ لی۔ اس موقع پر ایکسئین اور ایس ڈی او نے موقع پر بجلی چوروں کے کنکشن منطقع کئے اور درجنوں بجلی چور صارفین کے خلاف کارروائی کی ایکسئین محمد مزمل اور ایس ڈی او فیضان بٹ نے بجلی چوروں کے خلاف 10لاکھ روپے کے ڈی ٹیکشن بل بھی چارج کئے اور صدر اور برکی تھانہ پی ایف آئی آر کے لئے درخواستیں جمع کروادی۔ ایس ای رمضان بٹ نے بتایا کہ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کی ہدایت ہیں کہ بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کسی بھی صورت رکنا نہیں چاہئے۔