سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی نے اکاﺅنٹ ہولڈرز کے لئے انٹرنیشنل بنک اکاﺅنٹ نمبر فراہم کرنا لازمی قرار دیدیا
لاہور (کامرس رپورٹر) سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان نے اکاﺅنٹ ہولڈرز کیلئے سینٹرل ڈپازٹری سسٹم کے موجودہ اور نئے اکاﺅنٹس کی رجسٹریشن معلومات میں انٹرنیشنل بنک اکاﺅنٹ نمبر(IBAN)فراہم کرنا لازمی قراردیاہے۔ کمپنیز ایکٹ 2017کے سیکشن 242کے تحت اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ تمام کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے حصص یافتگان کو ڈیوڈنڈ کی ادائیگی الیکٹرانک طریقہ کار کے ذریعے براہِ راست ان کے بینک اکاﺅنٹ میں کریں۔