ریٹائرڈ ملازم کو پنشن اور بقایا جات ادا نہ کرنے پر جی ایم ریلوے کی ہائیکورٹ طلبی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر جی ایم ریلوے کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے درخواست گزار سلیم بھٹی کی طرف سے بتایا گیا کہ محکمہ نے پنشن اور بقایا جات ادا نہیں کئے جس پر عدالت سے رجوع کیا تو عدالت نے 2013 ءمیں پنشن اوربقایا جات ادا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن چار سال گزر گئے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت جی ایم ریلوے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے فاضل عدالت نے 20 نومبر کو جی ایم ریلوے کو طلب کر لیا۔