رہائشی سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات مسمار
لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاﺅن پلاننگ ونگ کے عملے نے منظور شدہ رہائشی سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات کےخلاف آپریشن کرکے متعد د تعمیرات مسمار کردیں ۔گل ِدامن ہاﺅسنگ سکیم میں پلاٹ نمبر146پر قائم غیرقانونی مارکی ‘آرکیٹیکٹ ہاﺅسنگ سکیم میں پلاٹ نمبر105اے پر تعمیر شدہ دکانیں اور اڈہ پلاٹ کے قریب الفاسٹیٹ سے ملحقہ غیر قانونی ہال مسمار کر دیا۔