پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ناقص صفائی پر مربہ فیکٹری سیل، متعدد کو جرمانے
لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ناقص اور غیر معیاری اشیاءخوردونوش بنانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جناح ٹاون میں واقع مربہ فیکٹری کو گلے سڑے پھپھوندی زدہ پھلوں کے استعمال پر سیل کر دےا گیا۔ علاوہ ازیں صفائی کے نا قص انتظا ما ت پر معروف رک ہوٹل کو 10,000روپے جر ما نہ عائد، 5پیکٹ زائدالمیعادبریانی مصالحہ اور4پیکٹ رنگین پاپڑ موقع پر تلف۔ جناح ٹاﺅن میں اسلم مربہ فیکٹری کو گلے سڑے پھپھوندی زدہ پھلوں کے استعمال کرنے اور دیگر وجوہات پر سربمہر کیا گیا۔ جبکہ خام مال اور تیار شدہ مال، غیر معیاری شیرہ اور پھلوں کو موقع پر تلف کر دیا۔اس کے علاوہ شیخوپورہ روڈ پر واقع کراچی ڈیفنس ریسٹورنٹ کو زائد المیعاد ساسزاستعمال کر نے، صفائی کے نا قص انتظامات کی وجہ سے 10000روپے جرمانہ عائد اور5 پیکٹ زائدالمیعاد بریانی مصالحہ،4 پیکٹ رنگین پاپڑ موقع پر تلف کر دئیے گئے۔ مزید برآں چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبہ میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو وارننگ جاری کی۔ سکندر پہلوان ناشتہ پوائنٹ، لائیق بریانی، حاجی اللہ دتہ کریانہ سٹور، حاجی نواز کریانہ سٹور، چاچا نکو ناشتہ پوائنٹ، راحت بیکنگ یونٹ، شفقت سوڈا واٹر، نیو پھول بیکری، ببلو نان شاپ، احمد علی ٹی سٹال، عبدالمجید سموسہ پوائنٹ، کاشف دودھ دہی شاپ، احمد بیکرز، شہباز ٹی سٹال، عباس کریانہ سٹور، علی پان شاپ، ماسٹر جنرل سٹور، قلندری ٹی سٹال، ریاض ٹی سٹال، حاجی محمد دین پکوان سنٹر اور بھگہ لاہوریاں چکن شاپ کو حتمی وارننگ لنوٹسز جاری کئے۔