تیل دار اجناس کی کاشت کو فروغ سے کسانوں کو مالی تحفظ ملے گا: محکمہ زراعت
لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کا تیل دار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے سے کسانوں کو مالی تحفظ بھی حاصل ہوگا۔ تیل دار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے کی مہم سے کسان کا شعور غیر معمولی طور پر بلند ہوا ہے ۔اس مہم سے کسان کی سوچ میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور وہ دوسری زرعی اجناس کی نسبت تیل دار اجناس کی کاشت سے زیادہ مالی فائدہ ملنے کے سنہرے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ۔ تیل دار اجناس کی کاشت سے جہاں درآمدی بل کم ہو گا وہاں کسان کو کم محنت سے زیادہ منافع ملے گا۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ اس مہم میں کسانوں نے گہری دلچسپی لی ہے اور انہوں نے تیل دار اجناس کی کاشت کرنے کے فوائد کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرنا شروع کر دیا ہے ۔ کسانوں میں بیداری کی نئی لہر زرعی شعبہ کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی ۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ محکمہ زراعت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبے شروع کر رکھے ہیں اور ان منصوبوں کے فوائد کے بارے اب کسان ماضی کی نسبت زیادہ آگاہ ہے ۔