صارفین اپنے حقوق کیلئے خود بھی شعور کا مظاہرہ کریں: چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی
لاہور (خبرنگار) پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین میاں عثمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاںہیں ،صارفین اپنے حقوق کیلئے خود بھی شعور کا مظاہرہ کریں اور سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد ہرگزقیمت ادا نہ کریں ،گرا ں فروشی پر جرمانہ یا سزا بھگتنے والے دکانداروں کی مستقل نگرانی کا نظام بھی لایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزاپنی رہائشگاہ پر صارفین کے حقوق کیلئے قائم تنظیم کے عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔