آئندہ کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی سے محفوظ بنانے کی حکمت عملی مرتب کر لی
لاہور ( این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب نے آئندہ کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی سے محفوظ بنانے کی حکمت عمل مرتب کر لی۔گلابی سنڈی کی نومبر تک 4نسلیں ہوتی ہیںاور کپاس پر گلابی سنڈی کا شدید حملہ اسی دوران ہوتا ہے۔ گلابی سنڈی کی نمایاں خصوصیت ہے کہ گلابی سنڈی دوران زندگی میں کویا بننے کے بجائے نومبر میں سرمائی نیند کی حالت میں چلی جاتی ہے۔چنائی مکمل ہونے پر چھوٹے اورمتاثرہ ٹینڈے اچھی طرح توڑ لیے جائیںاور دھوپ میں پھیلاکرکھلنے کے بعد پھٹی کو الگ کر لیا جائے اور بچا ہوا مواد جلا دیا جائے۔