نیسپاک کو عمان ڈیم کی تعمیر کی نگرانی کا ٹھیکہ مل گیا

نیسپاک کو عمان ڈیم کی تعمیر کی نگرانی کا ٹھیکہ مل گیا

لاہور ( نیوز رپورٹر) سلطنت عمان کی وزارت پانی و بلدیہ نے نیسپاک کو ایک ڈیم کے منصوبے کی تعمیراتی نگرانی کا ٹھیکہ دے دیا۔ یہ ڈیم عمان میں الجوفینح میں تعمیر کیا جائے گا۔ نیسپاک کی زیر نگرانی یہ ڈیم 170 ملین روپے کی خطیر رقم سے تعمیر کیا جائے گا۔ نیسپاک کے مینیجنگ ڈائیریکٹر امجد اے خان نے اس اہم کامیابی پر متعلقہ سٹاف کو مبارک باد دی ہے۔