مرکنٹائل ایکسچینج میں 3 ارب 15 کروڑ کا کاروبار

مرکنٹائل ایکسچینج میں 3 ارب 15 کروڑ کا کاروبار

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں سودوں کی مالیت 45 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 15 کروڑ 30 لاکھ روپے رہی سودوں کی مجموعی تعداد 26039 رہی اور پی ایم ای ایکس انڈیکس 2477 پر بند ہوا سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت ایک ارب 93 کروڑ 10 لاکھ روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت ایک ارب 15 کروڑ 70 لاکھ روپے چاندی کے سودوں کی مالیت 6.2 کروڑ روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 30 لاکھ روپے رہی۔