سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا

سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا

کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ دوماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان(کل)ہفتہ کو کیا جائے گا۔سٹیٹ بینک کے مطابق ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ تجاویز اور معاشی اعدادوشمارکا جائزہ لینے کے لئے اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس اکیس مارچ کو ہوگا۔