دو روزہ بین الاقوامی زرعی کانفرنس لاہور میں شروع

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے لاہور ایکسپو سینٹر میں دو روزہ بین الاقوامی زرعی نمائش 2015کا افتتاح کر دیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب گرین روڈپروگرام کے تحت کاشتکاروں کو منڈیوں اور شہروں تک آسان رسائی فراہم کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب جرمن ادارے کی خدمات حاصل کرتے ہوئے دو سالوں میں 20ہزار بائیو گیس ٹیوب ویل لگانے جارہی ہے جس کا پائلٹ پراجیکٹ قصور اور بہاولپور میں شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 5سالوں میں کل ایک لاکھ بائیو گیس ٹیوب ویل لگانا حکو ت کا ٹارگٹ ہے ۔