این ٹی ڈی سی کا بجلی کی خریداری کا معاہدہ

این ٹی ڈی سی کا بجلی کی خریداری کا معاہدہ

لاہور (نیوز رپورٹر) نیشنل ٹرانسیمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈکا 129.5 میگا واٹ کے حامل 3 ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی خریداری کا معاہدے طے پا گیا۔ تقریب واپڈا ہاؤس میں ہوئی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئر محمد ارشد چودھری نے ٹپال ونڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ ماسٹر ونڈ انرجی لمیٹڈ اور گل احمد ونڈ پاور لیمٹڈ کیساتھ معاہدے پر دستخط کئے اس موقع پر چیف انجینئر منصور ناصر‘ بریگیڈئر طارق اعزاز ‘ دانش اقبال بھی موجود تھے۔