آئی ٹی اساتذہ کو تنخواہیں نہ ملیں تو احتجاجی مظاہرے کرینگے: ذوالفقار سرمدی

لاہور (اپنے نامہ نگارسے) نیشنل لیبر فیڈریشن پنجاب کے صدر ذوالفقار سرمدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محکمہ خزانہ بجٹ اور اے جی آفس کی جانب سے کالجوں کے سینکڑوں آئی ٹی لیکچرارز کی چھ چھ ماہ سے ماہانہ تنخواہیں روکے جانے کا فوری نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی فوری ادائیگی نہ کی گئی تو محنت کش بھی اساتذہ کے ساتھ ملکر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔