سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو‘ بیشتر کمپنیوں کے شیئرز گر گئے‘ سرمایہ کاروں کو 20 ارب کا خسارہ
کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز اتار چڑہائو کے بعد مندے پر 2نفسیاتی حدود کی کمی پر 217.65 پوانٹس سے گرکر 45418.71 کی نچلی حد پر بندرہا ابتدائی اوقات گیس ‘ ٹیکسٹائل سیکٹرز کے حصص کی خریداری کے اچھے اثرات پر 100 انڈیکس 388.86 پوانٹس اضافہ پر 45807.57 کی بلند سطح پر دیکھا گیا ۔ بعدازاں دوپہر کے اوقات میں گیس ‘ تیل ‘پلور سیمنٹ مختلف کمپنیوں کے حصص کی فروخت میں دبائو کے باعث سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص منافع کے حصول میں کم داموں فروخت کر کے اسے آئندہ دنوں کی اچھی اطلاعات پر حاصل کرلئے ۔ جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر 100 انڈیکس 217.65 پوانٹس کمی پر 45418.71 کی نچلی حد پر بند رہا مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 361 کمپنیوں تک رہا جس میں 148 کمپنیوں میں اضافہ ‘200 کمپنیوں میں کمی اور 13کمپنیوں میں استحکام رہا ۔ مجموعی مارکیٹ کیپیٹل 93 کھرب 26 ارب 70 کروڑ 80لاکھ52 ہزار 315 روپے کی کمی پر 93 کھرب 6ارب 23کروڑ 65لاکھ 62 ہزار 10روپے ہوگئی ۔ گزشتہ منگل کے مقابلے میں کاروبار ی سرگرمیوں میں 71 لاکھ 96 ہزاز 290 حصص زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مجموعی سودوں میں 16 کروڑ 55 لاکھ 16 ہزار 140 حصص کی کاروبار میں زائد لین دین ریکارڈ یکا گیا۔